فهرس الكتاب

الصفحة 1026 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز کے دوران میں کنکریوں پر ہاتھ پھیرنا

1026 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ إِنْ كُنْتَ فَاعِلًا فَمَرَّةً وَاحِدَةً

سیدنا معیقیب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز کے دوران میں کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں فرمایا: ''اگر تم نے ضرور یہ کام کرنا ہو تو ایک بار کر لو۔''

1۔نماز کے دوران میں اگر محسوس کیا جائے کہ کنکریاں زیادہ اونچی نیچی ہیں۔جو چہرے میں چبھ کر نماز سے توجہ ہٹانے کا باعث بن رہی ہیں۔تو ایک بار ہاتھ پھیر کرمعمولی سی برابر کر لی جایئں زیادہ تکلیف کرنا مناسب نہیں۔2۔نماز میں خشوع کے منافی حرکت کرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی لیکن ثواب میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔اس لئے زیادہ حرکات سے ثواب بہت زیادہ کم ہوسکتا ہے۔جو مومن کےلئے انتہائی خسارے کا باعث ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت