فهرس الكتاب

الصفحة 2293 من 4341

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

باب: عورت اپنے خاوند کے مال سے کیا لے سکتی ہے ؟

2293 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ هِنْدٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ لَا يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَوَلَدِي إِلَّا مَا أَخَذْتُ مِنْ مَالِهِ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ فَقَالَ خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ

ام المومنین حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ حضرت ہندبنت عتبہ بن ربیعہ ؓا نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! (میرے شوہر) حضرت ابو سفیان پیسہ سنبھال کر رکھنے والے آدمی ہیں۔ وہ مجے اتنا (خرچ) نہیں دیتے جو مجھے اور میرے بچوں کو کافی ہو، سوائے اس کے کہ میں ان کی لا علمی میں ان کے مال میں سے کچھ لے لوں (تن گزارہ ہو سکتا ہے) تو آپ نے فرمایا: اتنا لے لو جو تمہیں اور تمہاری اولاد کو مناسب حد تک کافی ہو۔

(1) بیوی بچوں کی جائز ضروریات پوری کرنا خاوند کا فرض ہے ۔

(2) مسئلہ دریافت کرتے وقت حقیقت حال واضح کرنے کے لیے کسی کا عیب بیان کیا جائے تو یہ غیبت میں شامل نہیں ' اس لیےجائز ہے ۔

(3) جائز ضروریات پوری کرنے کے لیے خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا مال استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

(4) ''مناسب حد'' کا تعین حالات ' ماحول ' خاوند کی مالی حالت اور ضرورت کی نوعیت کو مدنظر رکھ کر کیا جا سکتا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت