4035 حَدَّثَنَا غِيَاثُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّحَبِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ رَبِّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا بَلَاءٌ وَفِتْنَةٌ»
حضرت معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے: دنیا میں صرف آزمائش اور فتنہ ہی باقی رہ گیا ہے۔
زندگی میں ہر موقع پر آزمائش آتی ہے۔راحت بھی آزمائش ہے۔مصیبت بھی آزمائش ہے۔مومن کو چاہیے کہ ہر موقع پر یہ دیکھیے کہ اللہ کی رضا کس چیز میں ہے اس کے مطابق عمل کرے۔