3359 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: صَنَعْتُ طَعَامًا، فَدَعَوْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَجَاءَ فَرَأَى فِي الْبَيْتِ، تَصَاوِيرَ، فَرَجَعَ»
حضرت علی ؓ سے روایت ہے'انھوں نے فرمایا:میں نے کھانا تیار کیا اور رسول اللہﷺکو دعوت دی۔رسول اللہﷺتشریف لائے تو گھر میں تصویریں نظر آئیں'چنانچہ آپ ﷺ واپس چلے گئے۔