فهرس الكتاب

الصفحة 3675 من 4341

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

باب: مہمان کا حق

3675 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَجَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوِيَ عِنْدَ صَاحِبِهِ حَتَّى يُحْرِجَهُ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَمَا أَنْفَقَ عَلَيْهِ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَهُوَ صَدَقَةٌ

حضرت ابو شریح خزاعی ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے ، اسے چاہئیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے ۔ اور اس کی (واجب) مہمانی ایک دن رات ۔ مہمان کے لئے اپنے دوست (میزبان) کے ہاں (اتنا عرصہ) ٹہرے رہنا جائز نہیں کہ وہ (میزبان) تنگی محسوس کرے ۔ مہمان (کی مسنون حد) تین دن تک ہے۔ تین دن کے بعد وہ جو کچھ اس پر خرچ کرتا ہے وہ صدقہ ہے۔

۱۔ ایک دن رات تک مہمان کی خاطر تواضع کرنا ضروری ہے، تاہم یہ تکلف اپنی استطاعت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔

۲دوسرے اور تیسرے دن بھی مہمان کو کھانا کھلانا اور گھر میں ٹھہرانا اس کا حق ہے۔

۳۔ مہمان کو چاہیے کہ تین دن سے زیادہ میزبان کے ہاں نہ ٹھہرے ، البتہ اگر میزبان قریبی تعلق یا دوستی کی وجہ ہے۔۴۔ تین دن سے زیادہ کسی کے ہاں مہمان بن کار کھانا اور ٹھہرنا اس طرح ہے جیسے صدقہ کھانا، اور خوشحال آدمی صدقہ کھانا پسند نہیں کرتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت