فهرس الكتاب

الصفحة 3620 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: سیاہ موزے پہننا

3620 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا دَلْهَمُ بْنُ صَالِحٍ الْكِنْدِيُّ عَنْ حُجَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيِّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ سَاذَجَيْنِ أَسْوَدَيْنِ فَلَبِسَهُمَا

حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے کہ حضرت نجاشی ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو ہدیہ کے طور پر سیاہ سادہ موزوں کا جوڑا ارسال کیا ، چنانچہ آپﷺ نے اسے پہنا۔

۱۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ مسند احمد کے محققین نیز عظیم محقق شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایب پر طویل بحث کی ہے اور اس کے شواہد بھی ذکر کیے ہیںجس سے حدیث کو حسن قرار دینے والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے لہذا مذکورہ روایت سنداَ َ ضعیف ہونےکے باوجود قابل عمل ہے۔واللہ أعلم مزید تفصیل کے لئے دیکھیے (الموسوعة الحديثية مسندالأمام احمد: 38/ 83-84 وصحيح سنن أبى داؤد(مفصل) للألبانى: 1/ 266-268 رقم:144)

۲۔حضرت نجاشی رحمہ اللہ حبشہ کے باد شاہ تھے۔ ہجرت مدینہ سے پہلے جو مسلمان ہجرت کر کے حبشہ گئے تھے نجاشی رحمہ اللہ نے انہیں احترام سے رکھا تھا۔ رسول اللہ ﷺنے نجاشی رحمہ اللہ کے فوت ہونے پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا فرمائی تھی۔

۳۔ سیاہ موزے پہننا جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت