فهرس الكتاب

الصفحة 1741 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: حرمت والے مہینوں کے روزے

1741 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ أَبِي مُجِيبَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ عَمِّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَنَا الرَّجُلُ الَّذِي أَتَيْتُكَ عَامَ الْأَوَّلِ قَالَ فَمَا لِي أَرَى جِسْمَكَ نَاحِلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَكَلْتُ طَعَامًا بِالنَّهَارِ مَا أَكَلْتُهُ إِلَّا بِاللَّيْلِ قَالَ مَنْ أَمَرَكَ أَنْ تُعَذِّبَ نَفْسَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَقْوَى قَالَ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَيَوْمًا بَعْدَهُ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى قَالَ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَيَوْمَيْنِ بَعْدَهُ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى قَالَ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ بَعْدَهُ وَصُمْ أَشْهُرَ الْحُرُمِ

ابو مجیبہ باہلی ؓ اپنے والد یا چچا ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی ! میں وہی شخص ہوں جو پچھلے سال آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: ''کیا وجہ ہے کہ میں تمہارے جسم کو کمزور دیکھتا ہوں؟ '' میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے کبھی دن کے وقت کھانا نہیں کھایا ( ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں) صرف رات کو کھانا کھاتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا: ''تجھے کس نے اپنی جان کو عذاب میں ڈالنے کا حکم دیا ہے؟'' میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! میں طاقت رکھتا ہوں ۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ''صبر کے مہینے ( رمضان) کے روزے رکھ اور اس کے بعد ایک دن روزہ رکھ لے۔'' میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ''ماہ صبر کے روزے رکھ اور اس کے بعد دو روزے (نفلی) رکھ لے۔'' میں نے کہا: میں زیادہ طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ''ماہ صبر کے روزے رکھ اور اس کے بعد تین دن ( اور روزے رکھ لے) اور حرمت والے مہینوں میں روزے رکھ۔''

حر مت والے مہینے یہ ہیں ذوالقعدہ ذوالحجہ محرم اور رجب ارشا د با ری تعالی ہے (إِنَّ عِدَّةَ ٱلشُّهُورِ عِندَ ٱللَّـهِ ٱثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِى كِتَـٰبِ ٱللَّـهِ يَوْمَ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ مِنْهَآ أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ) (التوبۃ ۔9:36) بے شک اللہ کے نزدیک مہینو ں کی گنتی با رہ مہینے ہی ہیں اللہ کی کتا ب جس دن سے اس نے آسمانو ں اور زمین کو پیدا کیا ان میں سے چا ر مہینے حر مت والے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت