فهرس الكتاب

الصفحة 3319 من 4341

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

باب: زیتون کا تیل

3319 حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ائْتَدِمُوا بِالزَّيْتِ، وَادَّهِنُوا بِهِ، فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ»

حضرت عمر ؓ سے روایت ہے'رسول اللہﷺ نے فرمایا:''زیتون کا تیل سالن کے طور پر استعمال کرو اور اسے (سر اور بدن میں ) لگاؤ۔یہ مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے۔''

1۔ دودھ سے حاصل ہونے والے گھی یا جانوروں کی چربی کی نسبت نباتاتی تیل زیادہ مفید ہے ۔

2۔ نباتاتی تیلوں میں زیتون کاتیل سب سے عمدہ اور مفید ہے ۔ 3۔ زیتون کے درخت کواللہ تعالیٰ نے قرآن مجید مبارک درخت فرمایا ہے ۔ (سورۂ نور: آیت 35)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت