فهرس الكتاب

الصفحة 4108 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: دنیا کی مثا ل

4108 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ أَخَا بَنِي فِهْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مَثَلُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَثَلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ فِي الْيَمِّ فَلْيَنْظُرْ بِمَ يَرْجِعُ

حضرت مستورد بن شداد بن عمرو قرشی فہری ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا:میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے:'' آخرت کے مقابلے میں دنیاکی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص سمندر میں انگلی ڈالے ،پھر دیکھے کہ اس نے کتنا پانی لے لیاہے''۔

1۔ دنیا کی زندگی انتہائی قلیل ہےجب کہ آخرت کی زندگی ابدی ہے جس کی انتہا نہیں۔

2۔ جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں کے مقابلے میں اس قدر قیمتی ہیں کہ جنت میں چند انچ خالی زمین کی قیمت دنیا کی تمام دولت اور خزانوں سے زیادہ ہےپھر اس کے محلات اور باغات اور ان میں موجود نعمتیںپاک باز بیویاںخدام وغیرہ ان کی قدر قیمت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔خصوصًا دیدار الہی تو ایسی ہے کہ اس کے مقابلے میں جنت کی بڑی نعمت ہیچ ہے۔

3۔مثال دیکر بیان کرنے سے مسئلہ زیادہ واضح اور قابل فہم ہوجاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت