فهرس الكتاب

الصفحة 3398 من 4341

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

باب: نبیذ بنانے اور پینے کی کیفیت

3398 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ قَالَ: حَدَّثَتْنَا بُنَانَةُ بِنْتُ يَزِيدَ الْعَبْشَمِيَّةُ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: «كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي سِقَاءٍ، فَنَأْخُذُ قَبْضَةً مِنْ تَمْرٍ، أَوْ قَبْضَةً مِنْ زَبِيبٍ، فَنَطْرَحُهَا فِيهِ، ثُمَّ نَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ، فَنَنْبِذُهُ غُدْوَةً، فَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً، وَنَنْبِذُهُ عَشِيَّةً، فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً» وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ: نَهَارًا، فَيَشْرَبُهُ لَيْلًا، أَوْ لَيْلًا، فَيَشْرَبُهُ نَهَارًا

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے 'انہوں نے فرمایا:ہم رسول اللہﷺکے لیے مشکیزے میں نبیذ بنایا کرتے تھے ۔ہم مٹھی بھر خشک کھجوریں یا مٹھی بھر منقیٰ لے کر اس (مشکیزے ) میں ڈال دیتے 'پھر اس (حسب ضرورت ) پانی ڈال دیتے ۔ہم صبح کے وقت بھگوتے تو نبیﷺ شام کو پی لیتے اور شام کو بھگوتے تو نبیﷺ صبح کو پی لیتے (ابو معاویہ(اپنی روایت میں یہ الفاظ) بیان کرتے ہیں۔''ہم دن کو بھگوتےآپ رات کو پی لیتے'

صبح سےشام تک یاشام سے صبح تک بھگونے سے پانی میں مٹھاس اچھی طرح آجاتی ہے لیکن نشہ پیدا نہیں ہوتا اس لئے یہ مشروب بلاشبہ جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت