658 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَامِلَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَى عَاتِقِهِ وَلُعَابُهُ يَسِيلُ عَلَيْهِ
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ سیدنا حسین بن علی ؓ کو کندھے پر اٹھایا ہوا تھا ،اور ان کا لعاب بہ کر آپ پر گر رہا تھا۔
1۔انسان کے منہ کا لعاب پاک ہے۔
2۔بچے کو گود میں یا کندھے پر اٹھانا بلندمقام و منصب کے منافی نہیں۔