1037 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْسٍ قَالَ كَانَ جَدِّي أَوْسٌ أَحْيَانًا يُصَلِّي فَيُشِيرُ إِلَيَّ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَأُعْطِيهِ نَعْلَيْهِ وَيَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ
سیدنا ابن ابی اوس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے دادا سیدنا اوس ؓ بعض اوقات نماز پڑھ رہے ہوتے تو نماز کے دوران ہی میں مجھے اشارہ کرتے تو میں انہیں جوتے دے دیتا۔ وہ فرمایا کرتے تھے:میں نے رسول اللہ ﷺ کو جوتے پہن کر نماز ادا کرتے دیکھا ہے۔
1-نماز میں اشارہ کرنا جائز ہے۔2۔نماز کے دوران میں جوتے پہن لینا یا اتار دینا جائز ہے ۔3۔جوتے پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔اوراتار کر بھی البتہ اگر جوتوں میں نجاست لگی ہوئی نظر آرہی ہو تو ایسے جوتے پہن کر نماز درست نہیں۔جب تک کہ انھیں صاف نہ کرلیا جائے۔مٹی وغیرہ لگی ہو تو شک نہیں کرنا چاہیے۔