فهرس الكتاب

الصفحة 1550 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : میت کو قبر میں اتارنے کا بیان

1550 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ، قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ» وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ مَرَّةً: إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِهِ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ» ، وَقَالَ هِشَامٌ فِي حَدِيثِهِ: «بِسْمِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ»

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ''جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی ﷺ فرماتے تھے: (بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ) ''اللہ کے نام سے اور اس کے رسول کی ملت پر۔'' روائ حدیث ابو خالد نے ایک روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں: جب میت کو لحد میں رکھاجاتا تو آپ فرماتے: ( بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ) ''اللہ کے نام سے اور اس کے رسول کے طریقے کے مطابق۔'' اور راوئ حدیث ہشام نے اپنی روایت میں یوں بیان کیا: ( بِسْمِ اللَّهِ وَفِى سَبِيلِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ ) ''اللہ کے نام سے ، اللہ کی راہ میں اور اللہ کے رسول کی ملت پر۔''

جب میت کو قبر میں اُتارا جائے۔تو اتارنے والوں کو چاہیے کہ مذکورہ بالا دعا پڑھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت