2476 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ عَبْدٍ الْمُزَنِيَّ وَرَأَى نَاسًا يَبِيعُونَ الْمَاءَ فَقَالَ لَا تَبِيعُوا الْمَاءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُبَاعَ الْمَاءُ
حضرت اِیاس بن عبد مزنی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو اپنی فروخت کرتے دیکھا تو فرمایا: پانی نہ بیچو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو پانی فروخت کرنے سے منع کرتے سنا ہے۔