فهرس الكتاب

الصفحة 2991 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنا

2991 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ بَيَانٍ وَجَابِرٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ وَهْبِ بْنِ خَنْبَشٍ قَالَ قَالَ رَسُول اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً

حضرت وہب بن خنبشؓ سے روایت ہے رسو ل اللہ ﷺ نے فر یا: رمضان میں ایک عمرہ ایک حج کے برا بر ہے ۔

1۔ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔

2۔ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔

3۔یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔ تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت