فهرس الكتاب

الصفحة 2392 من 4341

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل

باب: صدقہ کی ہوئی چیز بک رہی ہو تو کیا صدقہ دینے والا اسے خرید سکتا ہے ؟

2392 حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَعْنِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عُمَرَ أَنَّهُ تَصَدَّقَ بِفَرَسٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبْصَرَ صَاحِبَهَا يَبِيعُهَا بِكَسْرٍ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَا تَبْتَعْ صَدَقَتَكَ

حضرت عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں ایک گھوڑا صدقہ کیا۔ پھر (بعد میں) انہوں نے دیکھا کہ اس کا مالک (جسے وہ گھوڑا صدقہ کے طور پر دیا گیا تھا) اسے کم قیمت پر بیچ رہا ہے۔ حضرت عمر ؓ نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کے متعلق مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: اپنا صدقہ مت خریدو۔

1۔ خریدنا اگرچہ واپس لینا نہین ہے لیکن اس سے ظاہری طور پرمشابہت رکھتاہے اس لیے اس بھی منع کردیا گیاتاکہ یہ صدقہ واپس لینےکا ایک حیلہ نہ بن جائے ۔

2۔ صدقہ کی ہوئی چیز واپس خریدنے کی خواہش سےمعلوم ہوتاہے کہ ابھی دل اس میں انکا ہواہے ۔ یہ مناسب نہیں بلکہ اللہ کی راہ میں جو کچھ دےدیا ،دےدیا ،اب دوبارہ حصول کی خواہش کیوں کی جائے ۔

3۔ صدقہ کی ہوئی چیز جب سستی مل رہی ہوتو جتنی رقم کم خرچ کی کم خرچ کی گوبا اتنی رقم صدقہ دے کر اپنی چیز واپس لےلی اس لیے یہ جائز نہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت