2393 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّهُ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ يُقَالُ لَهُ غَمْرٌ أَوْ غَمْرَةٌ فَرَأَى مُهْرًا أَوْ مُهْرَةً مِنْ أَفْلَائِهَا يُبَاعُ يُنْسَبُ إِلَى فَرَسِهِ فَنَهَى عَنْهَا
حضرت زبیر بن عوام ؓ سے روایت ہے کہ ان کا ایک گھوڑا جس کا نام غمر یا غمرہ تھا، انہوں نے وہ (بطور صدقہ کسی کو) سواری کے لیے دے دیا۔ بعد میں انہوں نے اس کے ایک بچھیرے یا بچھیری کو بکتا دیکھا تو نبی ﷺ نے انہیں اس (کو خریدنے) سے منع کر دیا۔