413 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ عَنْ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ وَعَلِيًّا يَتَوَضَّآَنِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَيَقُولَانِ هَكَذَا كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَاهُ أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا شقیق بن سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا عثمان اور سیدنا علی ؓ کو دیکھا کہ وہ تین تین بار ( اعضاء دھو کر) وضو کرتے تھے اور فرماتے تھے: رسول اللہ ﷺ کا وضو اس طرح ہوا کرتا تھا
(امام ابن ماجہ کے شاگرد) ابوالحسن بن سلمۃ نے کہا:ہمیں ابو حاتم نے ابو نعیم سے انہوں نے عبد الرحمان بن ثابت بن ثوبان سے اسی طرح حدیث بیان کی۔