فهرس الكتاب

الصفحة 412 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: وضوکے اعضاء کو ایک بار دھونا

412 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ أَنْبَأَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً

سیدنا عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے غزوہٴ تبوک کے دوران میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے ایک ایک بار ( اعضاء دھوکر) وضو کیا

مارے فاضل محقق نے اس روایت کو سندًا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی ؒ نے حسن اور الموسوعة الحديثية کے محققین نے صحیح لغیرہ قرار دیا ہے نیز انھوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی بابت صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ایک دفعہ وضو ایک ایک مرتبہ دھویا۔تفصیل کے لیے دیکھیے: ( الموسوعه الحديثيه مسند احمد: 1/293 حديث:149 151)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت