2655 حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ مِنْ الْإِبِلِ
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ''جن زخموں سے ہڈی ظاہر ہو جائے ان میں پانچ پانچ اونٹ دیت ہے۔''
علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ''موضحہ وہ زخم ہے جس سے ہڈی کی سفیدی ظاہر ہوجائے۔ جس موضحہ کا جرمانہ پانچ اونٹ ہے وہ ایسا موضحہ ہے جو سر اور چہرے میں ہو۔ کسی اور عضو پر اگر موضحہ زخم لگے تو اس پر مناسب نقد جرمانہ ہے۔'' (النہایہ۔ مادہ، وضح)