فهرس الكتاب

الصفحة 2526 من 4341

کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل

باب: غلام کو آزاد کرتے ہوئے خدمت کی شرط لگانا

2526 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ عَنْ سَفِينَةَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَعْتَقَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ وَاشْتَرَطَتْ عَلَيَّ أَنْ أَخْدُمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عَاشَ

حضرت ابو عبدالرحمٰن سفینہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھے ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓا نے آزاد کیا تھا اور یہ شرط لگا دی تھی کہ جب تک رسول اللہ ﷺ زندہ ہیں، میں نبی ﷺ کی خدمت کرتا رہوں۔

(1) بظاہر خدمت کی شرط لگانا آزاد کرنے کے منافی ہے کیونکہ کرنے کامطلب یہ ہےکہ اس پر آقا کی کوئی پابندی نہیں رہی لیکن اس واقعہ میں شرط ایسی ہے جو حضرت سفینہ کے لیے باعث شرف ہے۔

(2) آزاد کرتے وقت کسی نیک کام کی شرط لگانا آزاد کرنے کے منافی نہیں ہے بلکہ یہ آزاد ہونے والے کے لیے نیکی کا موقع مہیا کرنے کے مترادف ہے۔

(3) آزاد کرنے والا اپنی خدمت کی شرط نہیں لگاسکتا البتہ کسی نیک شخص یا بڑے عالم کی خدمت کی شرط لگاناجائز ہے۔

(4) ممکن ہے یہاں شرط سے مرادیہ ہو ان سے وعدہ لے لیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت