1739 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ الْغَازِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ كَانَ يَتَحَرَّى صِيَامَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ
ربیعہ بن غاز ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو ام المومنین نے فرمایا: آپ سوموار اور جمعرات کے روزے کا اہتمام فرماتے تھے۔
اہتما م کر نے کا مطلب یہ ہے کہ قصد کے سا تھ روزہ رکھتے تھے اور کو شش کر تے تھے کہ اس دن روزہ تر ک نہ کیا جا ئے اس اہتمام کی وجہ کیا تھی اگلی حدیث میں اس کی وضا حت ہے ۔