654 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَاخْتَبَأَتْ مَوْلَاةٌ لَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ فَقَالَتْ نَعَمْ فَشَقَّ لَهَا مِنْ عِمَامَتِهِ فَقَالَ اخْتَمِرِي بِهَذَا
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ان کے گھر تشریف لائے تو ان کی ایک آزاد کردہ لونڈی چھپ گئی، نبی ﷺ نے فرمایا: ''اسے حیض آگیا ہے؟ '' ام المومنین نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے اپنی پگڑی کے کپڑے میں سے پھاڑ کر ایک حصہ اسے دیا اور فرمایا: ''اسے اوڑھنی بنالو۔'