فهرس الكتاب

الصفحة 3128 من 4341

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

باب: کون سی قربانی مستحب ہے؟

3128 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: «ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ، يَأْكُلُ فِي سَوَادٍ، وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ، وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ»

حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے سینگوں والے نر مینڈھے کی قربانی دی ۔وہ سیاہی کھاتا ، سیاہی میں چلتا اور سیاہی میں دیکھتا تھا ۔

1۔قربانی کا جانور دیکھنے میں بھی ضوبصورت ہونا چاہیے۔

2۔نر (فحيل) سے مراد یہ ہے کہ وہ خصی نہ تھا

3۔نر اور خصی دونوں قسم کا جانور قربانی میں دینا جائز ہے۔

4۔سیاہی میں کھانے چلنے اور دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کا منہ بھی سیاہ تھااس کے پاؤں بھی کالے تھےاور اسکی آنکھوں کے ارد گرد کی جگہ بھی سیاہ تھی۔اس طرح کا مینڈھا خوبصورت سمجھا جاتا ہےنیز دیکھنے میں بھی خوبصورت اور بھلا لگتا ہے،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت