2229 حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا نَشْتَرِي الطَّعَامَ مِنْ الرُّكْبَانِ جِزَافًا فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّى نَنْقُلَهُ مِنْ مَكَانِهِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم لوگ قافلوں سے غلہ ماپے تولے بغیر خرید لیتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس کو بیچنے سے منع فرمایا حتی کہ اس کی جگہ سے منتقل کر لیں۔
(1) اس سے معلوم ہوا کہ غلہ اندازے سے خریدنا درست ہے ، لیکن ماپ کر لینا بہتر ہے ۔
(2) چیز کو خریدنے کے بعد اپنی ملکیت میں لے لینا اور وہاں سے اٹھا لینا چاہیے ، بعد میں فروخت کرنا چاہیے ۔