710 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِلَالًا أَنْ يَجْعَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ وَقَالَ إِنَّهُ أَرْفَعُ لِصَوْتِكَ
سیدنا سعد قرظ ؓ جو رسول اللہ ﷺ کے مؤذن تھے، ان سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بلال ؓ کو کانوں میں انگلیاں ڈالنے کا حکم دیا، اور فرمایا: ''اس سے تمہاری آواز بلند ہو جائے گی۔''
فائدہ: اس روایت کی سند ضعیف ہے تاہم یہ مسئلہ صحیح ہے جیسا کہ درج ذیل حدیث میں آرہا ہے۔