فهرس الكتاب

الصفحة 2855 من 4341

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

باب: جہا د میں آز اد مسلما نوں کے ساتھ غلا موں اور عورتوں کی شرکت

2855 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ مُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ وَكِيعٌ كَانَ لَا يَأْكُلُ اللَّحْمَ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ مَوْلَايَ يَوْمَ خَيْبَرَ وَأَنَا مَمْلُوكٌ فَلَمْ يَقْسِمْ لِي مِنْ الْغَنِيمَةِ وَأُعْطِيتُ مِنْ خُرْثِيِّ الْمَتَاعِ سَيْفًا وَكُنْتُ أَجُرُّهُ إِذَا تَقَلَّدْتُهُ

حضرت آبی اللحم ؓوکیع ؓ نے فرمایا: ( ان کا یہ نام اس لیے مشہور ہوا کہ) وہ گوشت نہیں کھاتے تھے--- کے آزاد کردہ غلام حضرت عمیر نےفرمایا:غزوہ خیبر کے موقع پر جبکہ میں ایک غلام تھا میں اپنے آقا ک ے ساتھ جہاد میں شریک ہوا تو مجھے غنیمت میں سے (آزاد مردوں کی طرح) حصہ نہیں ملا۔مجھے معمولی سامان میں سے ایک تلوار دی گئی۔جب میں اسے گلے میں لٹکایا تو وہ زمین پر گھسٹتی تھی۔

1۔ آبی اللحم کا مطلب ہے گوشت کھانے سے انکار کرنے والا۔ ان کا یہ نام اس لیے مشہور ہوا یہ زمانی اسلام سے پہلے بھی غیراللہ کے نام کا گوشت نہیں کھاتے تھے۔ان کا نام خلف بیان کیا گیا ہے۔ (تقریب التہذیب)

2۔جہاد میں نابالغ لڑکے بھی شریک ہوسکتے ہیں اور غلام بھی۔

3۔جن افراد کو مال غنیمت سے مقرر حصہ نہیں دیا جاتا انھیں بھی کچھ نہ کچھ انعام ضرور دینا چاہیے۔

4۔تلوار زمین پر اس لیے لگتی تھی کہ حضرت عمیر رضی اللہ عنہ کا قد کم سن ہونے کی وجہ سے چھوٹا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت