فهرس الكتاب

الصفحة 3275 من 4341

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

باب: ثرید کے اوپر(درمیان )سے کھانا منع ہے

3275 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ الْيَحْصَبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُتِيَ بِقَصْعَةٍ، فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُوا مِنْ جَوَانِبِهَا، وَدَعُوا ذُرْوَتَهَا، يُبَارَكْ فِيهَا»

حضرت عبد اللہ بن بسر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں ایک پیالہ پیش کیا گیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' اس کے کناروں سے کھاؤ۔ اس کی چوٹی چھوڑ دو، اس میں برکت ڈالی جائے گی۔''

1۔ چوٹی سےمراد برتن کے درمیان کا کھانا ہے جو برتن بھرا ہوا ہونے کی صورت میں کناروں کی نسبت کچھ بلند ہوتا ہے ۔

2۔ جب ایک برتن میں کھانے والے اپنے اپنے سامنے سے کھائیں تواس حدیث پر بھی عمل ہو جاتا ہے کیونکہ درمیان کا کھانا کناروں سے کھائے جانے کے بعد کھایا جاتا ہے ۔ 3۔ حدیث نبوی پر عمل کرنے سے رزق میں برکت حاصل ہوتی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت