1697 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْإِفْطَارَ
سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ''لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک روزہ جلدی کھولتے رہیں گے۔'
1۔عبا دت میں شریعت کی مقرر کر دہ حد سے آگے بڑھنا دنیا اور آ خرت کے نقصان کا با عث ہے 2 روزہ جلدی کھو لنے کا مطلب یہ ہے کہ سورج کی ٹکیہ افق کے نیچے پہنچ جا نے کے بعد احتیاط کے نا م سے مزید تا خیر نہ کی جا ئے بلکہ فورا روزہ کھو ل لیا جا ئے ۔