فهرس الكتاب

الصفحة 1698 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: روزہ کھولنے میں جلدی کرنا

1698 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ عَجِّلُوا الْفِطْرَ فَإِنَّ الْيَهُودَ يُؤَخِّرُونَ

ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک روزہ جلدی کھولتے رہیں گے ۔ روزہ جلدی کھولا کرو کیوں کہ یہودی دیر کرتے ہیں۔ ''

۔ یہودی اپنے شرعی مسا ئل میں افراط و تفریط کا شکار ہیں مسلمانوں کو چا ہیے کہ افراط و تفریط سے بچتے ہو ئے سنت نبوی پر عمل پیرارہیں اس حدیث سے ان لو گوں کو سبق حا صل کر نا چا ہیے جو احتیاط کے نا م پر تا خیر کر تے ہیں کہ وہ کس کی پیروی کر رہے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت