4059 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانُ عَنْ سَيَّارٍ عَنْ طَارِقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ مَسْخٌ وَخَسْفٌ وَقَذْفٌ
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ''قیامت سے پہلے (انسانوں کی) صورتیں بدلیں گی، وہ زمین میں دھنسیں گے اور ان پر پتھر برسیں گے''
1۔ سابقہ امتوں میں صورتیں مسخ ہونے کے واقعات ہوئے ہیں'جیسے ہفتے کے دن مچھلی کا شکار کرنے والوں بندر بنایا گیا: دیکھیے (سورہ اعراف 'آیت:163 تا 166) قیامت کے قریب اس امت میں بھی ایسے واقعات پیش آئیں گے۔
2۔حضرت لوط علیہ السلام کی بدکاری قوم پر پتھر برسائے گے: دیکھیے ( سورہ ہود'آیت:82) اورقانون کو زمین میں دھنسادیا گیا: دیکھیے: ( سورہ قصص:18) قیامت کے قریب بھی مجرموں کو اس طرح کی سزائیں ملیں گی ۔