فهرس الكتاب

الصفحة 142 من 4341

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت

باب: حضرت حسن اور حضرت حسین بن علیؓ کے فضائل

142 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أنّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْحَسَنِ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ» ، قَالَ: وَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے حضرت حسن ؓ کے متعلق فرمایا: '' اے اللہ! میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت رکھ، اور جو اس سے محبت کرے اس سے بھی محبت کرے۔ '' حضرت ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: آپ ﷺ نے انہیں سینے سے لگایا۔

(1) اس میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی فضیلت ہے کہ ان سے محبت اللہ کی محبت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ (2) اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کرنا، معاشرہ میں بلند مقام رکھنے والوں کی شان کے منافی نہیں بلکہ اخلاق حسنہ میں شامل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت