3158 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَمَرَ مِنْ كُلِّ جَزُورٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، فَأَكَلُوا مِنَ اللَّحْمِ، وَحَسَوْا مِنَ الْمَرَقِ»
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے حکم سےہر اونٹ کی ایک ایک بوٹی لے کر ہنڈیا میں ڈالی (اور پکائی گئی ۔) تب انہوں نے (رسول اللہ ﷺ اور آپ کے ساتھیوں نے ) کچھ گوشت کھایا اور کچھ شوربہ پیا ۔