3732 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَافِعٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ زَيْنَبَ كَانَ اسْمُهَا بَرَّةَ فَقِيلَ لَهَا تُزَكِّي نَفْسَهَا فَسَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، ام المومنین حضرت زینب بنت حجش ؓا کا نام برہ (نیک خاتون) تھا ۔بعض لوگوں نے کہا:وہ اپنی تعریف کرتی ہیں ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام زینب رکھ دیا۔
۱ ۔ اچھے نام میں تعریف کا پہلو تو ہوتا ہی ہے لیکن بعض ناموں میں یہ زیادہ واضح ہوتا ہے۔ایسے ناموں سے اجتناب بہتر ہے۔۲۔ "زینب"ایک قسم کی خوشبودار نباتات کا نام ہے۔