3915 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اعْتَبِرُوهَا بِأَسْمَائِهَا، وَكَنُّوهَا بِكُنَاهَا، وَالرُّؤْيَا لِأَوَّلِ عَابِرٍ»
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: خوابوں کو ان (میں نظر آنے والی چیزوں) کے ناموں سے سمجھو، اور چیزوں کی کنیتوں سے ان کے کنایات (واشارات) سمجھو، اور خواب پہلے تعبیر کرنے والے کے لیے ہے۔
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قراردیا ہے۔ بنا بریں خواب کہ وہ تعبیر صحیح ہونا جو سب سے پہلے بیان کی جائے ضروری نہیں جیسے سابقہ حدیث کے فوائد میں تفصیل گزرچکی ہے۔واللہ اعلم۔