فهرس الكتاب

الصفحة 3722 من 4341

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

باب: کچھ سائے میں اورکچھ دھوپ میں بیٹھنے کابیان

3722 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ أَبِي الْمُنِيبِ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُقْعَدَ بَيْنَ الظِّلِّ وَالشَّمْسِ

حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے کچھ سائے اور کچھ دھوپ میں بیٹھنے سے منع فرمایا۔

۱ ۔ اگر کوئی شخص دھوپ میں بیٹھا یا لیٹا ہوا ہو ، پھر اس پر سے دھوپ ہٹ جائے اور اس کا کچھ جسم سائے میں اور کچھ دھوپ میں ہو جائے تو اسے چاہیے کہ جگہ تبدیل کر لے تاکہ سارا جسم دھوپ میں یا سارا جسم سائے میں ہوجائے۔ مزید دیکھیے: (سنن أبى داؤد ، الأدب ، باب في الجلوس بين الشمس والظل ، حديث: 4821)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت