فهرس الكتاب

الصفحة 1773 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: اعتکاف کرنے والا مسجد میں ایک جگہ رہے

1773 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَنْبَأَنَا يُونُسُ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ قَالَ نَافِعٌ وَقَدْ أَرَانِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْمَكَانَ الَّذِي كَانَ يَعْتَكِفُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری دس دن اعتکاف کیا کرتے تھے۔ نافع ؓ نے فرمایا: عبداللہ بن عمر ؓ نے مجھے وہ جگہ دکھائی تھی جہاں رسول اللہ ﷺ اعتکاف کیا کرتے تھے۔

1۔اگر چہ اعتکاف کا مطلب مسجد میں رکے رہنا ہے تا ہم سنت سے معلوم ہوا کہ مسجد میں بھی ایک جگہ مقرر کر کے اعتکا ف کا وقت اسی جگہ گزارنا چا ہیے 2 اعتکا ف کے لئے پردہ کر کے جگہ بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ وقت اسی خیمہ میں گزارا جا ئے 3 اگر ایک شخص مسجد کے ایک ہی حصے میں ہر سا ل اعتکا ف کر تا ہے تو یہ جا ئز ہے جب کہ نما ز کے لئے مسجد میں ایک جگہ خا ص کر لینا درست نہیں گھر میں یہ بھی جا ئز ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت