فهرس الكتاب

الصفحة 1774 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: اعتکاف کرنے والا مسجد میں ایک جگہ رہے

1774 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عِيسَى بْنِ عُمَرَ بْنِ مُوسَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا اعْتَكَفَ طُرِحَ لَهُ فِرَاشُهُ أَوْ يُوضَعُ لَهُ سَرِيرُهُ وَرَاءَ أُسْطُوَانَةِ التَّوْبَةِ

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب اعتکاف کرتے تو ستون توبہ کے قریب آپ کا بستر بچھا دیا جاتا ، یا آپ کی چار پائی وہاں بچھا دی جاتی۔

تو بہ کے ستون سے مرا د مسجد نبوی کا ایک خا ص ستون ہے حضرت ابو لبا بہ ٪ سے ایک غلطی ہو گئی تھی جس کا احسا س ہو نے پر انھوں نے اپنے آپ کو مسجد نبوی کے اس ستون سے با ندھ لیا تھا کہ جب تک اللہ تعالی مجھے معاف نہیں کرے گا میں یہیں با ندھا رہو ں گا تین دن کے بعد رسول اللہ ﷺ کو وحی کے ذریعے سے حضرت ابو لبابہ کی تو بہ قبول ہو نے کی بشارت دی گئی تو رسول اللہ ﷺ نے تشریف لا کر خود انھیں کھو لا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت