فهرس الكتاب

الصفحة 2603 من 4341

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل

باب: حد لگنے سے گناہ معاف ہو جاتا ہے

2603 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَصَابَ مِنْكُمْ حَدًّا فَعُجِّلَتْ لَهُ عُقُوبَتُهُ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ وَإِلَّا فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ

حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جس شخص سے حد کے قابل جرم سر زد ہو جائے، پھر اسے جلدی (دنیا ہی میں) سزا مل جائے تو یہ اس کا کفارہ بن جاتی ہے۔ ورنہ (اگر وہ دنیوی سزا سے بچ جائے) تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔

(1) جرم پر دنیا میں اسلامی مل جانے سے وہ گناہ معاب ہوجاتاہے۔

(2) ممکن ہے ایک آدمی مجرم لیکن کسی کو اس کےجرم کا علم نہ ہوسکےیا عدالت میں اس پر جرم ثابت نہ ہوسکےتو اس شخص کے گناہ کی معافی یقنی نہیں۔

(3) معاملہ اللہ کے سپر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ممکن ہےتوبہ کی وجہ سےیا کسی بڑی نیکی کی وجہ سےاس کایہ گناہ معاف ہوجائے اور اس طرح وہ آخرت کی سزا سے بچ جائے۔اوریہ بھی ممکن ہےکہ اسےقبر میں یا میدان حشرمیں یا جہنم کی سزا برداشت کرنی پڑے اور اس کے بعد اسے معافی ملے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت