3102 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اشْتَرَى هَدْيَهُ، مِنْ قُدَيْدٍ»
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ہدی قدیہ کے مقام سے خریدی ۔
1۔مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہے۔صحیح بات یہ ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے خود اپنا قربانی کا جانور مقام قدید سے خریدا تھا۔دیکھیے: (صحيح البخاريالحجباب من اشتري الهدي من الطريق حديث:1693) جبکہ رسول اللہ ﷺ اپنے ہدی کے جانور ذوالحلیفہ سے لائے تھے۔
2۔قدید ایک جگہ کا نام ہےجو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان میقات کی حدود سے اندر کی طرف واقع ہے۔ (محمد فواد عبد الباقی حاشیہ سنن ابن ماجہ)