فهرس الكتاب

الصفحة 3462 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: گلے پڑنے کا علاج اور(انگلی سے)دبانےکی ممانعت

3462 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، قَالَتْ: دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ، فَقَالَ: «عَلَامَ تَدْغَرْنَ أَوْلَادَكُنَّ بِهَذَا الْعِلَاقِ؟ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ، فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ، يُسْعَطُ بِهِ مِنَ الْعُذْرَةِ، وَيُلَدُّ بِهِ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ» .

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ قَالَ يُونُسُ: «أَعْلَقْتُ يَعْنِي غَمَزْتُ» .

حضرت ام قیس (آمنہ ) بنت محصن ؓا سےروایت ہے ، انہوں نے کہا:میں اپنے ایک بچے کو لے کر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی ۔ اس کو گلے پڑگئے تھے اور میں نے انہیں انگلی سے دبایا تھا ( جو اس بیماری کا رائج علاج تھا۔) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''تم اس بیماری کا علاج بچوں کا گلا انگلی سے دبا کر کیوں کرتی ہو ؟ عود ہندی استعمال کیا کرو ۔ اس میں سات شفائیں ہیں ۔ گلے پڑ جانے کی صورت میں ناک میں ٹپکایا جائے ذات الجنب کی صورت میں پلایا جائے ۔''

امام ابن ماجہ ﷫نے ایک دوسری سند سے بھی یہ روایت حدیث کے ہم معنی نبی ﷺ سے بیان کی ہے ۔

روایت کے راوی یونس نے کہا: اعلقت کے معنی غمزت یعنی انگلی سے دبانے کے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت