فهرس الكتاب

الصفحة 628 من 4341

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل

باب: اگر کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے

628 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ثَابِتِ بْنِ هُرْمُزَ أَبِي الْمِقْدَامِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ اغْسِلِيهِ بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ وَحُكِّيهِ وَلَوْ بِضِلَعٍ

سیدہ ام قیس بنت محصن ؓا سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے کپڑے کو حیض کا خون لگ جانے کا مسئلہ پوچھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ''اسے بیری کے پتوں اور پانی کے ساتھ دھو ڈالو، اور اسے کھرچ دو، خواہ لکڑی سے کھرچو۔''

1-اس سے معلوم ہوا کہ حیض کا خون نجس ہےجسے دھونا ضروری ہے۔

2۔پانی میں بیری کے پتے ڈال کر ابالا جائے تو اس پانی کے ساتھ صفائی بہتر طور پر ہوسکتی ہے۔میت کو غسل دینے کے لیے بھی اسی طریقے سے پانی تیار کیا جاتا ہے۔

3۔بعض اوقات صرف پانی ڈالنے سے خون نہیں اترتا''اس صورت میں کپڑے کو رگڑ کراچھی طرح صاف کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس کے بعد اگر معمولی نشان رہ جائے تو معاف ہے۔

4۔ ضلع پسلی کو کہتے ہیں۔یہاں مراد پسلی جیسی لمبی اور پتلی لکڑی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت