673 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا دَحَضَتْ الشَّمْسُ
سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ظہر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا۔
1-ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے جیسے کہ آیت مبارکہ ( اقم الصلوة لدلوك الشمس) ( بني اسرائيل:78ّ17) نماز قائم کریں سورج کے ڈھلنے پر۔ سے یہی ثابت ہوتا ہے۔
2۔نبی ﷺ کا عمل اول وقت میں نماز ادا کرنا ہے۔