فهرس الكتاب

الصفحة 3617 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: ایک جوتا پہن کر چلنا

3617 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَمْشِي أَحَدُكُمْ فِي نَعْلٍ وَاحِدٍ وَلَا خُفٍّ وَاحِدٍ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَمْشِ فِيهِمَا جَمِيعًا

حضرت ابو ہریرہ ؓ سےرو ایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص ایک جوتا یا ایک موزہ پہن کر نہ چلے ، چاہئیے کہ دونوں (جوتے یا موزے) اتارلے یا دونوں پہن کر چلے۔

۱۔ ایک جوتا یا موزہ پہن کر چلنے میں دقت ہوتی ہے اور لڑکھڑانے کا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ چال میں توازن نہیں رہتا علاوہ ازیں شرف و وقار کے بھی منافی ہے۔ اگرکسی وجہ سے ایک جوتا اتارنا پڑے تو بہتر ہے کہ دونوں جوتے اتاردئیے جائیں۔ ننگے پاؤں چلنا شرعاَ َ منع نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت