2556 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيَّيْنِ أَنَا فِيمَنْ رَجَمَهُمَا فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ يَسْتُرُهَا مِنْ الْحِجَارَةِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے دو یہودی افراد (ایک مرد اور ایک عورت) کو رجم کیا۔ رجم کرنے والوں میں میں بھی شامل تھا۔ میں نے اس (یہودی) کو دیکھا کہ وہ اس (عورت) کو پتھروں سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔