613 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ وَأَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ وَمُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ أَخْبَرَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِي فَأُوَلِّيهِ قَفَايَ وَأَنْشُرُ الثَّوْبَ فَأَسْتُرُهُ بِهِ
سیدنا ابو سمح ؓ سے روایت ہے، انھوں نے بیان کیا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ آپ جب غصل کرنا چاہتے تو فرماتے:''مجھ سے رخ پھیر لو۔'' میں آپ کی طرف پیٹھ کر لیتا اور کپڑا پھیلا کر آپ کو پردہ کر دیتا۔
کسی کے سامنے بے لباس ہونا جائز نہیں'البتہ تنہائی میں یا پردے میںکسی ضرورت کے تحت لباس اتارناجائز ہے۔