3070 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ كُلَّ وَجْهٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ، حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ»
حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے 'انھوں نے فرمایا: لوگ (حج کے اعمال سے فارغ ہو کر منیٰ ہی سے) ہر طرف واپسی (اپنے وطن کو) چلےجاتے تھے'چنانچہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:''کوئی شخص کوچ نہ کرےجب تک وہ (روانگی سے پہلے) آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طواف میں) نہ گزارے''