فهرس الكتاب

الصفحة 4318 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: جہنم کی کیفیات

4318 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَيَعْلَى قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ نُفَيْعٍ أَبِي دَاوُدَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ وَلَوْلَا أَنَّهَا أُطْفِئَتْ بِالْمَاءِ مَرَّتَيْنِ مَا انْتَفَعْتُمْ بِهَا وَإِنَّهَا لَتَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يُعِيدَهَا فِيهَا

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کےستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔اور اگر اسے دوبارہ پانی کے ساتھ بجھایا نہ گیا ہوتا تو تم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکتے اور یہ (دنیا کی آگ) اللہ سے دعا کرتی ہے کہ اسے دوبارہ جہنم میں نہ بھیجاجائے

۱ ستر کا عدد عربی زبان میں کثرت کے معنی میں بھی استعمال ھوتا ھے۔ یعنی جہنم کی آگ دنیا کی آگ کی نسبت بے انتہا گرم ھے اور حقیقی معنی مراد لینا بھی ممکن ھے یعنی اس کی حرارت اس حرارت کا سترواں حصہ ھے۔

۲ دنیا کی آگ سے جہنم کی آگ کو یاد کرنا چاہیے۔تاکہ گناھوں سے بچنا ممکن ھو۔

۳ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیتے ھوے کہا ھےکہ بخاری و مسلم کی روایت اس سے کفایت کرتی ھے۔جبکہ اسکی بابت صحیح اور راجح بات یہ معلوم ھوتی ھےکہ مذکورہ روایت مکمل صحیح نہیں ھے۔بلکہ اسکا پہلا حصہ تمھاری یہ آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ھے۔شواہد کی بنا صحیح ھے جبکہ دوسرا حصہ ضعیف ھے کیونکہ اس کا کوئی صحیح شاہد موجود نہیں ھے۔جیسا کہ دیگر محققین نے اسی طرف اشارہ کیا ھے۔تفصیل کے لیے دیکھیے الضعیفہ:رقم۔۳۲۰۸

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت