فهرس الكتاب

الصفحة 4317 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: شفاعت کا بیان

4317 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرُونَ مَا خَيَّرَنِي رَبِّيَ اللَّيْلَةَ قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهُ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِهَا قَالَ هِيَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ

حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم لوگوں کو معلوم ہے۔ کہ آج رات میرے رب نے مجھے کس انتخاب کا حق عنایت فرمایا ؟ ہم نے کہا: اللہ اور ا س کے رسول کو زیادہ معلوم ہے۔آپ نے فرمایا اس نے مجھے آدھی امت کے جنت میں داخلے اور شفاعت میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کا اختیار دیا۔میں نے شفاعت کو منتخب کرلیا ہم نے عرض کیا:اللہ کے رسول ! اللہ سے دعا کیجئے کہ ہمیں بھی شفاعت پانے والوں میں شامل فرمادے۔آپ نے فرمایا: وہ ہرمسلمان کےلئے ہے۔

۱ شفاعت ہر اس شخص کے لیے ھے جو اسلام پہ فوت ھوئے۔

۲ شفاعت کی امید پہ گناہ کرتے چلے جانا عقل مندی نہیں۔کیونکہ بعض گناہ ایسے ھوتے ہیں جنکے نتیجے میں ایمان کی نعمت چھین بھی سکتی ھے

۳ مزید فوائد کے لیے ملاحظہ فرمائے حدیث نمبر:4311

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت