فهرس الكتاب

الصفحة 4040 من 4341

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل

باب: علاماتِ قیامت کا بیان

4040 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، وَأَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ» ، وَجَمَعَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں۔ اور آپ نے اپنی دونوں نگلیوں کو جمع فرمایا۔

1۔ نبی ﷺ آخری نبی ہیں۔ اس لیے آپ کے بعد صرف قیامت ہی باقی ہے۔

2۔یہ حدیث حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے منافی نہیں کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام رسول اللہﷺ سے پہلے مبعوث ہوئے تھے۔آسمان سے ان کا نزول اگرچہ بعد میں ہوگا لیکن اس وقت حضرت عیسی علیہ السلام اپنی نبوت محمد (علیہ السلام) کے مبلغ وداعی ہونگےاور شریعت محمدیہ ہی کو نافذوغالب فرمائیں گے۔

3۔ مسلمان کو چاہیے کہ روزبروز بڑھتے ہوئےفتنوں کے دور میں اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے زیادہ کوشش کرے اور جاہلیت کے عقائد ورسوم کو رائج کرنے والوں کے خلاف ہر ممکن کوشش کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت